Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / شامی فوج کا کلورین سے حملہ

شامی فوج کا کلورین سے حملہ

بیروت۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے کلورین گیاس سے شمالی قصبہ پر حملہ کیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے ان دعوؤں کی فوری تردید کرتے ہوئے باغیوں پر الزام عائد کیا کہ یہ صدر شام بشارالاسد حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا بہانہ ہے۔ برطانیہ کی شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حم

بیروت۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے کلورین گیاس سے شمالی قصبہ پر حملہ کیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے ان دعوؤں کی فوری تردید کرتے ہوئے باغیوں پر الزام عائد کیا کہ یہ صدر شام بشارالاسد حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا بہانہ ہے۔ برطانیہ کی شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حملے کا نشانہ قصبہ سمرین تھا۔ یہ حملہ کل رات کیا گیا۔ سماجی کارکنوں کے دو گروپس کا دعویٰ ہے کہ حملے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس علاقہ کے اپوزیشن عہدیدار نے کہا کہ دو حملے ہوئے پہلے حملے کا نشانہ باغی اور دوسرے کا رہائشی علاقہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 6 ارکان بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ حکومت شام نے قبل ازیں داعش پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے کیمیکل ہتھیار استعمال کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT