Monday , August 20 2018
Home / دنیا / شامی فوج کی بمباری میں مزید شہری ہلاکتیں، یو این کا انتباہ

شامی فوج کی بمباری میں مزید شہری ہلاکتیں، یو این کا انتباہ

اربین (شام) ۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی علاقہ غوطہ پر آج مسلسل تیسرے دن بمباری کی گئی۔ اس طرح شہریوں کی ہلاکت 200 تک پہنچ گئی جبکہ اقوام متحدہ نے صورتحال کے قابو سے باہر ہوجانے کا انتباہ دیا۔ دریں اثناء باغیوں کی چوٹی کانفرنس جاری ہے۔ فضائی حملوں میں راکٹ اور توپ خانہ استعمال کیا گیا جن میں اتوار کے دن سے جاری باغیوں کی چوٹی کانفرنس متاثر ہوئی۔ کم از کم 194 شہری تاحال ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 57 بچے بھی شامل ہیں۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب صرف پیر کے دن127 شہری بشمول 39 بچے بمباری میں ہلاک ہوئے۔ یہ گذشتہ چارسال میں غوطہ کا خونریز ترین دن تھا۔ آج صبح سے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 50 شہری بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے۔ یہ علاقہ 2012ء سے باغیوں کے زیرقبضہ ہے اور اپوزیشن کا دمشق کے مضافات میں آخری مستحکم گڑھ ہے۔ صدر شام بشارالاسد اس علاقہ پر اپنے اقتدار کے احیاء کی جان توڑ کوشش میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT