Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / شامی وزیرخارجہ، بیروت کے ہاسپٹل میں شریک

شامی وزیرخارجہ، بیروت کے ہاسپٹل میں شریک

بیروت ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے وزیرخارجہ کو آج بیروت کے ایک ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ان کے قلب کی شریانوں میں انجماد کا علاج کیا جارہا ہے۔ لبنان کے سیکوریٹی عہدیداروں اور ایک رکن پارلیمنٹ نے یہ اطلاع دی اور مزید کہا کہ شام کے وزیرخارجہ 70 سالہ ولید المعلم اپوزیشن کے خلاف اپنی سخت گیر موقف کیلئے شہرت رکھتے ہیں اور صدر بشارالاسد کے انتہائی قریبی اور بااعتماد رفیق کار ہیں۔ ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا لحیم شہیم جسامت والے ولید المعلم کو ماضی میں کوئی عارضہ قلب تو نہیں رہا ہے۔ انہیں لبنان میں واقع بیروت میڈیکل سنٹر کی امریکی یونیورسٹی کے خصوصی شعبہ میں شریک کیا گیا ہے۔ لبنان کے رکن پارلیمنٹ عاصم قنصو نے آج ہاسپٹل پہنچ کر ولید المعلم کی عیادت کی۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وزیرخارجہ کی حالت مستحکم ہے اور ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ قنصو نے مزید کہا کہ ’’ان کے قلب کی چند شریانوں میں انجماد پیدا ہوگیا ہے۔ ان کا آپریشن کیا جائے گا اور انشاء اللہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ ان کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT