Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / شامی کردوں کا شمالی شام میں وفاقی نظام کے قیام کا اعلان

شامی کردوں کا شمالی شام میں وفاقی نظام کے قیام کا اعلان

کرد جنگجو صوبہ الرقہ میں واقع شہر تل ابیض کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اپنی جماعتوں کے جھنڈے بلند کرتے ہوئے۔ فائل شام کے کردوں نے کہا ہے کہ وہ ملک کے شمال میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں آج بدھ کو وفاقی نظام کے نفاذ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شام کے شمالی شہر کوبانی (عین العرب) میں کردوں کی خود مختار انتظامیہ کے تحت نظامت خارجہ امور کے ایک عہدے دار ادریس نعسان نے برطانوی خبررساں ادارے رائیَٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس اعلان سے خود انتظامی کا فریم ورک وسیع ہوگا”۔انھوں نے کہا کہ ”یہ علاقے ”شمالی شام کا وفاق” کہلائیں گے اور یہ وفاق وہاں رہنے والے تمام نسلی گروپوں کا نمائندہ ہوگا”۔ واضح رہے کہ کرد جنگجو گروپ پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) اور دوسرے گروپوں نے شام کے تین شمالی علاقوں کوبانی ،سیرین اور قامشیلی میں گذشتہ دو سال سے اپنی خود مختار انتظامیہ قائم کر رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT