Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / شام : اقوام متحدہ قرارداد کو عرب لیگ کی تائید

شام : اقوام متحدہ قرارداد کو عرب لیگ کی تائید

قاہرہ۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عرب لیگ نے شام میں جنگ کے خاتمہ کے لئے اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی روڈ میاپ کی بھرپور تائید کی اور جنگ بندی پر عمل آوری کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی بھی تائید کا اعلان کیا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے جمعہ کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کی تھیں جس کے ذریعہ باغیوں اور حکومت کے مابین مذاکرات اور ساتھ ہی ساتھ جنگ بندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے آج ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعہ پہلی مرتبہ شام کے بحران کو سنجیدگی سے حل کرنے کی سمت موقع فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی بھرپور تائید کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT