Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شام امن مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے تیار

شام امن مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے تیار

طرابلس ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جاری شورش کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کا کہنا ہے کہ ’جیسے ہی مذاکرات میں شامل ہونے والے حزب مخالف کے مندوبین کی فہرست ہمیں دے دی جائے گی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔‘ مذاکرات میں شامل سبھی جماعتوں کو، جنھیں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے، اس بات پر متفق ہونا ہو گا کہ جن تنظیموں کو ’شدت پسند ‘ قرار دیا جائے انھیں اس بات چیت میں شامل نہ کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ آئندہ برس جنوری کے آخر میں جنیوا میں یہ مذاکرات کرائے گی۔ واضح رہے کہ 2011 میں صدر بشار الاسد کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کے بعد لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT