Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / شام: انتخابی کیمپ پر راکٹ حملے میں 20 ہلاک

شام: انتخابی کیمپ پر راکٹ حملے میں 20 ہلاک

دمشق ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے جنوب میں صدر بشار الاسد کی انتخابی مہم کیلئے قائم کیمپ کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس سے کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی شب المتار ضلع کے دیرا شہر میں کیا گیا۔ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہاں صدر الاسد کے حامی کافی تعداد میں موجود تھے۔ شام میں 3 جون کو صدارتی انتخابات مقرر ہیں اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ صدر بشار الاسد سات سال کی مدت کیلئے تیسری مرتبہ کامیاب ہو جائیں گے۔ صدارتی انتخابات میں صدر اسد کے مدمقابل دو دیگر اُمیدوار ہیں۔ صدر کے مخالفین انتخابات کے اس عمل کو مسترد کر چکے ہیں۔ شام میں تین سال سے جاری لڑائی میں سیرین آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک 1,62,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT