Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شام اور عراق کے دولت اسلامیہ میں 47 ملائیشیائی

شام اور عراق کے دولت اسلامیہ میں 47 ملائیشیائی

کوالالمپور۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 47ملائیشیائی بشمول 9خواتین اور 8بچے دولت اسلامیہ کے دہشت گرد گروپ میں شامل ہوچکے ہیں جو شام اور عراق میں سرگرم ہیں۔ پولیس کی خصوصی شاخ کے ڈائرکٹر محمدفوزی نے کہا کہ ملائیشیائی دہشت گرد 30مردوں ‘ 9خواتین اور 8بچوں پر مشتمل ہیں ۔ اُن 72 افراد کے بارے میں جو عسکریت پسند گروپ سے رابطہ رکھتے ہیں مبینہ طور پر 18 شام اور 11گذشتہ سال کے خودکش بم دھماکوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوزی نے کہا کہ عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کر کے عدالتوں میں ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے ۔ فوزی نے کہا کہ پولیس نے اقدامات کئے ہیں تاکہ دولت اسلامیہ کے نظریات محکمہ ترک وطن کے ساتھ تعاون کے ذریعہ پھیلنے نہ پائے ۔ ژی بین الاقوامی ایئرپورٹ اور انٹرپول ملک کے داخلے کے مقامات پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں ۔ اگر دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند وطن واپس آئیں تو انہیں فوری گرفتار کرلیا جائے گا اور اگر وہ ژی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے بجائے دیگر ذرائع استعمال کریں تو پولیس کا نظام ان کا پتہ چلایا گا ۔ ملائیشیاء ایک کثیر نسلی مسلم اکثریتی ملک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT