Wednesday , January 23 2019

شام بحران پر اردغان ۔ میکرون بات چیت

پیرس، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے شام میں پیداہونے والے انسانی بحران پر ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔فرانس کے صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شام کے غوطہ میں انسانی بحران پرگفت و شنید ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شام کو لے کر سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔ بات چیت میں روس اور ایران کے شام میں کردار پر بھی بحث ہوئی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شام کے بحران کے سیاسی حل نکالنے کے لئے تمام فریقوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT