Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / شام جانے والی برطانوی خاتون کو واپس بھیج دیا جائیگا

شام جانے والی برطانوی خاتون کو واپس بھیج دیا جائیگا

انقرہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی جانب سے ایک برطانوی خاتون کو اس کے ملک (برطانیہ) کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ خاتون استنبول پہونچ کر یہاں سے شام جانے کی تیاری کررہی تھی جہاں وہ دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے اس مشتبہ خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ 21 سالہ خاتون کی جلیلہ نادرہ ایچ کی حیثیت

انقرہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی جانب سے ایک برطانوی خاتون کو اس کے ملک (برطانیہ) کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ خاتون استنبول پہونچ کر یہاں سے شام جانے کی تیاری کررہی تھی جہاں وہ دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے اس مشتبہ خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ 21 سالہ خاتون کی جلیلہ نادرہ ایچ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ اس کو انقرہ میں بس اسٹیشن سے پیر کے دن حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ترکی نے پہلے ہی تین نوجوانوں کو استنبول ایرپورٹ پر مشتبہ حالت میں گرفتار کیا تھا۔ یہ نوجوان شام میں جاری جنگ میں حصہ لینے کے خواہاں تھے۔ ان تینوں کو برطانیہ واپس بھیج دیا گیا۔دولت اسلامیہ میں شمولیت کیلئے برطانوی مسلم نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مسلم نوجوانوں کو دوران سفر ہی حراست میں لیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT