Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / شام: خان شیخون کے بعد سراقب پر سفید فاسفورس سے حملہ

شام: خان شیخون کے بعد سراقب پر سفید فاسفورس سے حملہ

بیروت ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے بعد اب شامی رجیم یا روس کے لڑاکا طیاروں نے ایک اور قصبے سراقب پر ممنوعہ سفید فاسفورس سے حملہ کیا ہے۔ادلب سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں لڑاکا طیاروں کو سراقب پر سفید فاسفورس کے بم گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ فاسفورس بموں سے یہ حملہ روس یا شام کے لڑاکا طیاروں میں کس نے کیا ہے۔البتہ بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملہ روسی طیاروں نے کیا ہے۔صدر بشارالاسد کی فوج کے طیاروں اور روس کے لڑاکا طیاروں نے سوموار کے روز ادلب میں واقع دوسرے شہروں اور قصبوں سرمین ، معر? النعمان ،ہبیط اور جسر الشغور کے نزدیک واقع الشغر کے علاقے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ان میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT