Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / شام سے آخری خطرناک کیمیکلز کی منتقلی

شام سے آخری خطرناک کیمیکلز کی منتقلی

دی ہیگ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے معلنہ کیمیائی ہتھیاروں میں سے آخری کھیپ کی اس جنگ زدہ ملک سے منتقلی ہوچکی ہے اور وہ سمندر کے پاس تلفی کیلئے لے جائی جارہی ہے ، کیمیائی اسلحہ کے نگران ادارہ نے آج یہ بات کہی ۔ اس تنظیم کے سربراہ احمد ازمکو نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ آخری مہلک کیمیائی اسلحہ کے ساتھ جہاز شام کی بندرگاہ چھوڑ چکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ہتھیاروں کے ذخیرہ کو ہٹانا اُن کی تنظیم کی بنیادی ذمہ داری ہے اور شام کے کیمیائی اسلحہ پروگرام کے صفایہ کیلئے یہی پیشگی شرط رکھی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT