Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / شام سے روسی فوج کی جزوی واپسی کیلئے پوتن کا حکم

شام سے روسی فوج کی جزوی واپسی کیلئے پوتن کا حکم

ماسکو ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے اچانک و حیرت انگیز دورہ شام کے موقع پر اس ملک سے اپنی فوج کی جزوی واپسی کا حکم دیا ۔ روس نے شامی جنگ میں 2015 ء کے دوران پہلی مرتبہ مداخلت کرتے ہوئے اپنے حلیف شامی صدر بشارالاسد کی مدد کے طورپر اسلامک اسٹیٹ اور دیگر جہادیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں سرکاری فوج کے خلاف صف آراء باغیوں پر بھی حملے کئے گئے تھے ۔ پوتین نے شام میں روس کے ہمیمم فضائی اڈہ کے دورہ کے موقع پر ٹیلی ویژن سے نشر کردہ خطاب میں کہا کہ ’’وزیر دفاع اور جنرل اسٹاف کے سربراہ کو حکم دیا ہوں کہ روسی سپاہیوں کے گروپ کی ان کے متصل اڈوں کو واپسی کا آغاز کیا جائے ‘‘ ۔ پوتن نے مزید کہا کہ ’’میرا ایک فیصلہ ہے : شام میں متعین روسی فوج کا ایک بڑا حصہ روس میں اپنے گھروں کو واپس ہوجائے ‘‘ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT