Sunday , February 18 2018
Home / شہر کی خبریں / شام غزل پروگرام سے سامعین محظوظ

شام غزل پروگرام سے سامعین محظوظ

فنکار محمد وکیل اور پرتبھا سنگھ بھاگیل کو تہنیت
حیدرآباد۔19نومبر(سیاست نیوز) ہفتہ کی رات کو تاریخی چومحلہ پیالیس ‘ خلوت میںیوم مولانا آزاد کے موقع پر شام غزل کا پروگرام پیش کیاگیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل کے گلوکار جناب محمد وکیل ( جئے پور) اور محترمہ پرتیبھا سنگھ بھاگیل نے طبلے اور ساز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ عزل شائقین سے چومحلہ پیالیس کا وسیع وعریض میدان بھرا ہوا تھا۔استاد گلوکار نصرت فتح علی خان‘ مہدی حسن‘ جگجیت سنگھ‘ راحت فتح علی خا ن‘ پنکج ادہاس کے بشمول دنیا بھر کے ممتاز غزل گلوکاروں کو گیت کو بہتر ین انداز میںپیش کیا۔شام غزل کی شروعات طبلہ نواز امجد علی خان کی پیش کش سے ہوئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی ‘ مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان‘ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل‘ سکریٹری اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور‘ چیرمن اقلیتی مالیتی کارپوریشن جناب اکبر حسین کے علاوہ شہر حیدرآباد کے سرکردہ شخصیتیں بھی شام غزل سے لطف اندوز ہوئے۔ سامعین کے اصرارپر پرتیبھا سنگھ بھاگیل اور محمد وکیل نے بہت ساری غزلیں بھی پیش کی رات دیر گئے تک محفل غزل کاسلسلہ جاری رہا اور غزل کے شائقین سردی کے باوجود پروگرام کے اختتام تک لطف اندوز ہوتے رہے۔محکمہ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے غزل فنکار محمد وکیل اور پرتبھا سنگھ بھاگیل کو نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی کے ہاتھوں اعزاز اور تہنیت بھی پیش کی گئی۔ قبل ازیں محمد وکیل نے کہاکہ انہوں نے شہر حیدرآباد میںبہت سارے غزل کے پروگرام کئے ہیں اورانہیںسب سے پہلے حیدرآباد کو مدیر اعلی روزنامہ سیاست جنا ب زاہد علی خان نے مدعو کیاتھا جس کے بعد حیدرآباد آنے کا سلسلہ کچھ اس طرح جاری رہا ہے کہ انہیںاب یاد تک نہیںہے کہ وہ کتنی مرتبہ حیدرآباد آئے ہیں۔ وکیل اور پرتبھا سنگھ نے حیدرآباد کی مہمان نوازی کی بھی ستائش کی اور اُردو اکیڈیمی ‘ حکومت تلنگانہ کابھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے یوم مولانا ابولکلام آزاد کے موقع پر حیدرآباد کی عوام کو اپنی غزلوں سے محظوظ کرنے کا موقع فراہم کیاہے۔ سکریٹری اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے تمام مہمانوں بالخصوص ڈپٹی چیف منسٹر اور مہمان فنکاروں کے علاوہ عوام کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے اُردو اکیڈیمی کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے ایوارڈ تقریب اور شام غزل کو کامیاب بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT