Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / شام میں آئی ایس کے دو برطانوی جنگجو گرفتار

شام میں آئی ایس کے دو برطانوی جنگجو گرفتار

لندن ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے تائید یافتہ شامی جمہوری فورسیس نے شام میں دو برطانوی مسلمانوں کو پکڑ لیا ہے جو بیان کیا جاتا ہیکہ اسلامک اسٹیٹ میں ’’بیٹلس‘‘ سل کے دو بچے کچے ارکان ہیں۔ امریکی میڈیا نے عہدیداروں کے حوالہ سے کہا کہ 34 سالہ الیکینڈا امون کوٹے اور 29 سالہ شفیع الشیخ کو شامی جمہوری فورسیس نے گرفتار کرلیا۔ یہ فورسیس جنوری کے اوائل سے شامی۔ عراقی سرحد کے قریب دریائے فرات کے جنوب میں سرگرم ہیں اور امریکی فورسیس نے انہیں اس مقام تک رسائی دی تھی۔ کوٹے اور الشیخ اپنے حلقے کے سربراہ محمد ایموازی یا جہادی جان اور اینی ڈیوس کے ساتھ آئی ایس کے تخریب کار شعبہ کا حصہ تھے۔ اس ’’بیٹلس‘‘ سے موسوم تھے۔ یہ شعبہ اپنے برطانوی انداز بول چال کے سبب برطانیہ کے مشہور چار رکنی پاپ گروپ سے منسوب کیا گیا تھا۔ جہادی جان امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوچکا تھا۔ ڈیوس کو گذشتہ سال پکڑنے کے بعد ترکی میں دہشت گردی کے الزامات پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ الیکینڈا امون کوٹے کی پرورش مغربی لندن میں ہوئی تھی اور وہ مشرف بہ اسلام ہوچکا تھا۔ الشیخ کا خاندان 1990ء کی دہائی میں سوڈان سے فرار ہوکر برطانیہ پہنچا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے ان دونوں کو پکڑے جانے کی اطلاع دی تھی۔ برطانوی دفترخارجہ نے کہا کہ رواں تحقیقات یا انفرادی واقعات پر وہ کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT