Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / شام میں القاعدہ سے ملحق تنظیم کے حملہ میں 20 افراد ہلاک

شام میں القاعدہ سے ملحق تنظیم کے حملہ میں 20 افراد ہلاک

بیروت ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کی دروز اقلیت سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والے النصرہ محاذ کے کارکنوں نے شمال مغربی شام میں ان پر حملہ کیا تھا۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ یہ ہلاکتیں صوبہ عدلیب کے قصبہ قطب لازہ میں واقع ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر علاقہ

بیروت ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کی دروز اقلیت سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والے النصرہ محاذ کے کارکنوں نے شمال مغربی شام میں ان پر حملہ کیا تھا۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ یہ ہلاکتیں صوبہ عدلیب کے قصبہ قطب لازہ میں واقع ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر علاقہ القاعدہ سے الحاق رکھنے والی تنظیموں بشمول النصرہ محاذ کے قبضہ میں ہے۔ جس میں یہ لوگ قیام کئے ہوئے تھے اس پر النصرہ محاذ کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا۔ مالک مکان کے رشتہ داروں نے کہا کہ حملہ آوروں نے انہیں بھی روکنے کی کوشش کی تھی لیکن ان سے تکرار اور چیخنے چلانے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT