Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شام میں النصرہ فرنٹ ترکی سے قریب کے علاقوں سے دستبردار

شام میں النصرہ فرنٹ ترکی سے قریب کے علاقوں سے دستبردار

بیروت ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ سے ملحقہ شاخ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ ترکی کی سرحد سے قریب علاقوں سے اس کے جنگجو دستبردار ہورہے ہیں، جہاں اب دولت اسلامیہ گروپ سے پاک ایک علاقہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ النصرہ فرنٹ کا کہنا ہیکہ امریکی قیادت والی اتحادی افواج میں شامل ہونا ان کے مذہبی عقائد کے مغائر ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کی مدد حاصل کرنا بھی مذہب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ترکی نے اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے مطابق امریکہ کو حکمت عملی النسرلک فوجی اڈہ کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی جہاں سے دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کئے جائیں گے اور اس منصوبہ سے متفق ہونے کا بھی اعلان کیا تھا جس میں شامی سرحدوں جو ترکی کی سرحدوں سے ملتی ہیں، اتنہا پسندوں کو پسپا کرنا شامل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ شام میں النصرہ فرنٹ اور دیگر چھوٹے چھوٹے اسلامی گروپس گذشتہ سال سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ساتھ نبردآزما ہیں۔

TOPPOPULARRECENT