Monday , June 25 2018
Home / دنیا / شام میں امریکی صحافی کا قتل ، امریکہ و برطانیہ کو صدمہ

شام میں امریکی صحافی کا قتل ، امریکہ و برطانیہ کو صدمہ

واشنگٹن؍ لندن۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ایک صحافی کا ملک شام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سَر قلم کئے جانے کے ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے اس سانحہ پر صدمہ پہنچنے اور برہمی کا اظہار کیا۔ مشیر قومی سلامتی کونسل کی ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ امریکی عہدیداروں نے یہ ویڈیو دیکھا ہے جس میں داعش کے ہاتھو

واشنگٹن؍ لندن۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ایک صحافی کا ملک شام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سَر قلم کئے جانے کے ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے اس سانحہ پر صدمہ پہنچنے اور برہمی کا اظہار کیا۔ مشیر قومی سلامتی کونسل کی ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ امریکی عہدیداروں نے یہ ویڈیو دیکھا ہے جس میں داعش کے ہاتھوں امریکی شہری جیمس فولے کا سَر قلم کیا گیا ہے۔ سراغ رساں ممکنہ حد تک عاجلانہ طور پر اس ویڈیو کی تصدیق کرنے میں مصروف ہے۔ صدر امریکہ کو مسلسل تازہ ترین اطلاعات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس بے رحمی کا سلسلہ روکنے فوری اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء لندن سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈن کیمرون نے کورویل میں اپنی تعطیلات میں تخفیف کردی اور عراق و شام کے موضوع پر منعقد کئے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن واپس ہوگئے۔ کیمرون نے صحافی فولے کا سَر قلم کردینے کے واقعہ کو صدمہ انگیز قرار دیا۔ وزیر خارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ 40 سالہ جیمس فولے کے قتل کا ویڈیو حقیقی معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مکمل سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور اُن کے خیال میں ویڈیو کی نمائش سے کوئی فرق پیدا نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT