Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / شام میں امریکی فضائی حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ کی اجرائی

شام میں امریکی فضائی حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ کی اجرائی

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج کی جانب سے گذشتہ سال شام میں کئے گئے فضائی حملوں کی ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دراصل القاعدہ سے مربوط عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضائی حملوں میں دو بچوں اور دو بالغوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ 76 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کی اجرائی کل ہی عمل میں آئی جس

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج کی جانب سے گذشتہ سال شام میں کئے گئے فضائی حملوں کی ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دراصل القاعدہ سے مربوط عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضائی حملوں میں دو بچوں اور دو بالغوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ 76 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کی اجرائی کل ہی عمل میں آئی جس میں یہ وضاحت کی گئی ہیکہ فضائی حملے خراساں گروپ کے خاتمہ کیلئے انجام دیئے گئے تھے۔ اس گروپ میں بم سازی کے ماہرین، عسکریت پسندوں کی ملاقات کے ٹھکانے اور ایسے مقامات جہاں عسکریت پسند دھماکو اشیاء کا ذخیرہ کرتے تھے، کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ تحقیقات کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ جتنے بھی لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے، ان میں سے تقریباً سارے لوگ امریکی فضائیہ کے نشانے پر موجود مقامات پر ہی رہا کرتے تھے۔ یہ ان چار تحقیقات میں سے پہلی تحقیقاتی رپورٹ ہے جس کی اجرائی عمل میں آئی ہے کیونکہ یہ الزامات عائد کئے جارہے تھے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے امریکی فضائی حملوں میں معصوم شہریوں کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جبکہ ایک دیگر تحقیقات جو شام میں فضائی حملوں کے بارے میں اور وہ تحقیقاتی رپورٹس جو عراق میں فضائی حملوں کے بارے میں کی گئی ہے، ان کی رپورٹ ہنوز زیرالتواء ہے جن کی اجرائی کے بارے میں کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT