Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / شام میں امریکی فضائی حملہ ‘2 روسی جنگجو ہلاک

شام میں امریکی فضائی حملہ ‘2 روسی جنگجو ہلاک

دمشق،14فروری (سیاست ڈاٹ کام )شمال مشرقی شام میں امریکی فضائی حملے میں کم از کم دو روسی جنگجو ہلاک ہوگئے ، تاہم روس نے ابھی تک ان اموات کی تصدیق نہیں کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان جنگجوؤں کوشامی حکومت کی حامی ایک خانگیفوجی کمپنی نے بھرتی کیا تھا۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کے حامی سیکڑوں جنگجوؤں نے صوبہ دیر الزور میں خورشام قصبہ کے قریب امریکی حمایت یافتہ تنظیم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے اڈے پر حملہ کیا۔جب انہوں نے دریائے فرات عبور کر کے ایس ڈی ایف کے اڈے پر گولہ باری شروع کی اس وقت وہاں امریکی مشیر موجود تھے ۔امریکی حکام نے بتایا کہ امریکہ نے اس کے جواب میں 7فروری کو بمباری کر کے یہ حملہ پسپا کر دیا تھا۔شام کے سرکاری میڈیا نے درجنوں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ‘وحشیانہ قتل عام’ قرار دیا۔اسی دوران روسی وزارت دفاع نے کہا کہ شام کے سرکاری فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دولت اسلامیہ کے خلاف ایک کارروائی شروع کرنے والے تھے ۔روس نے اس علاقے میں اپنے کسی شہری کی موجودگی کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT