Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / شام میں ایرانی جنرل ہلاک

شام میں ایرانی جنرل ہلاک

حلب ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب میں دولت اسلامیہ تنظیم کے خلاف شامی فوج کے جنگی مشیر کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس کے ایک جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنرل حسین ہمدانی چہارشنبہ کی شام کو ہلاک ہوئے۔ خطے کے ملکوں میں ایران شام کے صدر بشار الاسد کا سب سے بڑا حامی ہے اور شام کی چار سالہ خانہ جنگی کے دوران ایران نے شامی حکومت کو بھر پور اقتصادی اور فوجی مدد فراہم کی ہے۔ ہمدانی ایران کی عراق کے خلاف آٹھ سالہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے اور انھیں 2015 میں ایلیٹ دستوں کے چیف کے نائب کمانڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بہت ایرانی فوجیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو شام میں تعینات کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT