Sunday , February 18 2018
Home / دنیا / شام میں ایرانی ٹھکانوں کے خلاف اسرائیلی کارروائی کی حمایت ‘ امریکہ

شام میں ایرانی ٹھکانوں کے خلاف اسرائیلی کارروائی کی حمایت ‘ امریکہ

واشنگٹن 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرمپ انتظامیہ نے شام میں ایرانی ٹھکانوں کے خلاف اسرائیلی کارروائی کی پرزور مدافعت کی ہے اور کہا کہ امریکہ اپنے انتہائی قریبی حلیف اسرائیل کے حق مدافعت کی حمایت کرتا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کل ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا تھا جو ملک میں گھس آیا تھا ۔ اس کے بعد اسرائیل نے تقریبا ایک درجن ایرانی اور شامی ٹھکانوں کو شام کے اندر کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا تھا ۔ اسرائیل نے ایرانی طیاروں کی در اندازی کو اسرائیلی سالمیت کی سنگین خلاق ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر مزید کارروائی کی جائیگی ۔ وائیٹ ہاوز نے اسرائیل کی حمایت کی ہے اور کہا کہ ایران کو اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرنا چاہئے ۔ امریکہ نے کہا کہ اسرائیل اس کا انتہائی قریبی حلیف ہے اور ہم اس کے حق مدافعت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایران کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT