Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / شام میں ایک اور برطانوی مسلم لاپتہ

شام میں ایک اور برطانوی مسلم لاپتہ

لندن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 19 سالہ طالب علم جو شام کا سفر کررہا تھا، اپنے برطانوی مسلم ساتھی کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔ محمد اعظم جاوید ساکن مانچسٹر سمجھا جاتا ہیکہ مشتبہ جہادی انیل خلیل رؤفی کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ جاوید شام کا سفر کررہا تھا۔ بی بی سی کے ایشیائی نیٹ ورک نے اس کی اطلاع دی۔ اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہیکہ انہوں نے کئی

لندن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 19 سالہ طالب علم جو شام کا سفر کررہا تھا، اپنے برطانوی مسلم ساتھی کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔ محمد اعظم جاوید ساکن مانچسٹر سمجھا جاتا ہیکہ مشتبہ جہادی انیل خلیل رؤفی کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ جاوید شام کا سفر کررہا تھا۔ بی بی سی کے ایشیائی نیٹ ورک نے اس کی اطلاع دی۔ اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہیکہ انہوں نے کئی ماہ سے اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا ۔ وہ نہیں جانتے کہ اسے ہلاک کردیا گیا ہے یا قید کرلیا گیا ہے۔

ایران ۔ برطانیہ
سفارتی تعلقات کا احیاء
تہران ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور برطانیہ نے سرکاری طور پر اپنے سفارتی تعلقات کا احیاء کیا جو تہران میں 2011ء میں برطانوی سفارتخانہ پر طلبہ کے زبردستی قبضہ کے بعد سے منقطع ہوگئے تھے۔ تہران اور لندن میں برطانیہ اور ایران کے سفارتخانہ آج سے کھول دیئے گئے۔ وزیرخارجہ نے اس کی اطلاع دی جس کی توثیق برطانیہ کے دفترخارجہ نے بھی کردی۔ برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ نومبر 2011ء سے بند کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT