شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائی حملے

ماسکو 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )روس نے آج کہا کہ اس نے شام میں دہشت گرد گروپس کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ ان گروپس پر روس کا الزام ہے کہ انہوں نے ایک دن قبل کلورین حملہ کیا تھا ۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگر کوناشنکوف نے ایک بیان میں بتایا کہ روسی ائر فورس کے طیاروں نے شامی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے شامی باغیوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے گئیتھے جن میں کلورین بھی شامل تھے ۔ یہ حملہ ہفتہ کو شامی حکومت کے قبضہ والے شہر حلب میں کیا گیا تھا ۔ کوناشنکوف نے کہا کہ روس نے اس حملہ کے ذمہ داروں کی شناخت کرنے کے بعد یہ حملے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فضائی حملوں میں باغیوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ شامی سرکاری میڈیا اور برطانیہ سے کام کرنے والے حقوق انسانی تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ باغیوں کی جانب سے ہفتہ کو کئے گئے کلورین حملے کے بعد تقریبا 100 شامی باشندوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شامی باغیوں کے ٹھکانوں کو روسی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT