Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / شام میں بمباری سے 40 افراد ہلاک

شام میں بمباری سے 40 افراد ہلاک

دمشق ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بشار فورسیس کی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب سے تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حکومت کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوتھے سال میں داخل ہو جانے والی اس خونریزی میں اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق

دمشق ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بشار فورسیس کی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب سے تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حکومت کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوتھے سال میں داخل ہو جانے والی اس خونریزی میں اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام میں عام بستیوں اور شہریوں پر بمباری ایک معمول بن چکا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کی گئی بمباری کے دوران شمالی صوبہ حلب کے علاقے اتریب میں پانچ مرتبہ فضائی حملہ کیا گیا جس سے 15 لوگ ہلاک ہو گئے۔ ان میں تین طبی عملے کے کارکن بھی شامل ہیں

جو بمباری کے زخمیوں کی مدد کیلئے علاقے میں پہنچے لیکن انہیں بمباری کی زد میں لے لیا گیا۔ اس علاقے میں چار باغی بھی بشار حکومت کا نشانہ بنے ہیں جبکہ 21 شہری شمال مغربی علاقہ سر مادا میں بھی بمباری کی وجہ سے لقمہ اجل بنے ہیں۔ یہ بمباری صوبہ ادلب میں کی گئی تھی۔ واضح رہے شام میں بمباری اور دیگر کارروائیوں کے دوران یومیہ بنیادوں پر اوسطاً کم از کم 200 شہری ہلاک ہو رہے۔ مبصرین کے مطابق اس خونی ماحول میں 3 جون کو امکانی صدارتی انتخاب کا شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونا ممکن نہیں ہے۔ شام کی متحدہ اپوزیشن، باغی اور عرب دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک بھی شام کے متوقع صدارتی انتخاب کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT