Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / شام میں بین الاقوامی اتحاد کی بمباری ، 42 شہری جاں بحق

شام میں بین الاقوامی اتحاد کی بمباری ، 42 شہری جاں بحق

دبئی ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کے مرکزی نگراں گروپ “المرصد” نے منگل کے روز بتایا ہے کہ شام کے شمالی شہر الرقہ کے کئی علاقوں پر امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی بم باری کے نتیجے میں 42 شہری جاں بحق ہو گئے۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پیر کے روز ہونے والی اس بم باری میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افرد میں 19 بچے اور 12 خواتین بھی شامل ہیں۔اس سے قبل اتوار کے روز شہر کے وسط میں ایک رہائشی علاقے پر بین الاقوامی اتحاد کی فضائی بم باری میں 27 شہری موت کی نیند سلا دیے گئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT