Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / شام میں تازہ ترین فضائی حملے ، 27شہری جاں بحق

شام میں تازہ ترین فضائی حملے ، 27شہری جاں بحق

بیروت ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں باغیوں کے زیرحراست علاقہ دوما میں ایک نئے فضائی حملے میں 27 شہری جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ شام کے حالات و واقعات پر نظر رکھنے والے مبصر ادارہ سیرین آبزرویٹری نے یہ بھی بتایا ہے کہ دوما پر کم سے کم بیالیس فضائی حملے کیے گئے ۔ آبزرویٹری کے ترجمان رامی عبدالرحمن نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔تنظیم کے مطابق ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ حملہ شامی جنگی طیاروں کے ذریعہ شام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے یا پھر اس کے حمایتی روس کی جانب سے ۔ واضح رہے کہ دو ما میں شدید بمباری کا یہ دوسرا دن تھا جس میں جمعہ کو تقریباً 60 شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ اطلاع کے مطابق نیا حملہ نام نہاد اسلامی تنظیم جیش الاسلام جس نے کہ دوما علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے تو حراست میں لینے اور اس علاقہ کو چھوڑنے کے شرائط پر راضی کرنے کی کوشش ہے ۔ وہیں دوما کے باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا ہے جس میں 27 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی میڈیا نے دمشق ہاسپٹل سے زخمیوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ شام جیش الاسلام پر اس حملہ کا الزام عائد کرتا ہے لیکن جیش الاسلام نے اسے مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT