Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / شام میں ترکی اور امریکہ ایک ساتھ کام کریں گے : ٹلرسن

شام میں ترکی اور امریکہ ایک ساتھ کام کریں گے : ٹلرسن

انقرہ ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ناٹو حلیف ترکی اور امریکہ کو شام میں جاری خانہ جنگی کے مزید پیچیدہ ہوجانے کے بعد ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ ٹلرسن نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب میولوت کاوسغولو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور امریکہ اب الگ الگ کام نہیں کریں گے بلکہ جو کچھ کریں گے ایک ساتھ کریں گے۔ ہمارے پاس میکانزم کا کوئی فقدان نہیں ہے اور اسے کس طرح حاصل کرنا ہے، یہ بات ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ امریکہ اور ترکی کو ایک ساتھ بہت سے کام مکمل کرنے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT