Tuesday , December 11 2018

شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کے اندیشے مسترد : وزیر اعظم اوگلو

انقرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے ان اطلاعات کا مسترد کردیا کہ ان کا ملک پڑوسی شام میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دی ۔ اخبار حریت نے داؤد اوگلو کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ایسا نہیں ۔ ابھی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ترکی اس میں مداخلت کرے ۔ اپوزیشن کے کچھ قائدین نے ادعا کی

انقرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے ان اطلاعات کا مسترد کردیا کہ ان کا ملک پڑوسی شام میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دی ۔ اخبار حریت نے داؤد اوگلو کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ایسا نہیں ۔ ابھی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ترکی اس میں مداخلت کرے ۔ اپوزیشن کے کچھ قائدین نے ادعا کیا تھا کہ برسر اقتدار انصاف و ڈیولپمنٹ پارٹی شام میں مداخلت کرسکتی ہے تاکہ اندرون ملک اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ وزیر اعظم ترکی نے کہا شام کی صورتحال غیر واضح ہے تاہم ایسی نہیں ہے کہ ترکی اس میں مداخلت کرے ۔اپوزیشن کو اندیشے تھے کہ ہفتے کی رات تک ترکی شام میں فوجی مداخلت کرے ۔

TOPPOPULARRECENT