Monday , November 20 2017
Home / دنیا / شام میں ترکی کے فضائی حملے میں سینکڑوں شدت پسند ہلاک

شام میں ترکی کے فضائی حملے میں سینکڑوں شدت پسند ہلاک

انقرہ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج نے دعوی کیا کہ اس کے طیاروں نے شمالی شام میں کرد وائی پی جی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے جن میں 160 سے 200 شدت پسند مارے گئے ۔ترکی کی فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ کل کئے گئے ان فضائی حملوں میں کرد ووائی پی جی انتہا پسندوں کے 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 26 فضائی حملے کئے گئے جن میں نو عمارتیں، ایک بکتر بند گاڑی کے علاوہ شدت پسندوں کی چار گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ان حملوں میں 160 سے 200 شدت پسند بھی مارے گئے ۔ترکی، شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف بغاوت کرنے والوں کی مدد کر رہا ہے اور اگست میں اس نے اپنی فوج اور فضائی طاقت کا استعمال شام کے تنازعہ میں کرنا شروع کیا ہے ۔ ترکی باغیوں کی مدد کر کے شام سے ملحقہ ملک کی سر حد سے شدت پسندوں کو نکال باہر کرنے مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT