Tuesday , December 18 2018

شام میں ترک فوج کی کارروائی ،31 فوجی ہلاک

انقرہ ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترک فوج نے آج کہا کہ ترکی کی شام کے کُرد نیم فوجی تنظیموں کے خلاف گزشتہ ماہ میں شروع کی ہوئی جارحانہ فوجی کارروائی میں تاحال 31 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 143دیگر فوجی زخمی ہیں۔ 20 جنوری کو شام کی کُرد آبادی کے خلاف جو نیم فوجی جنگجوؤں پر مشتمل ہے ، تُرکی نے آفرین کے علاقہ سے جارحانہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے بموجب تُرک نیم فوجی تنظیم دہشت گرد تنظیم ہے ۔ ترکی میں کردوں کی کردستان ورکرس پارٹی ( پی کے کے ) پر امتناع عائد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT