Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / شام میں تمام فریقین تحمل سے کام لیں : ہندوستان

شام میں تمام فریقین تحمل سے کام لیں : ہندوستان

نئی دہلی ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شام میں فضائی حملے شروع کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے اڈوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ہندوستان نے آج تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل برتنے اور جنگ زدہ ملک میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت امور خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے شام میں فضائی حملوں کا نوٹ لیا اور وہاں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان وزارت راویش کمار نے کہا: ’’ہم نے شام میں حالیہ حملوں کا نوٹ لیا ہے۔ انڈیا نے اس صورتحال پر قریبی نظر رکھی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا مبینہ استعمال اگر واقعی صحیح ہے تو قابل مذمت ہے۔ ہم حقائق کا پتہ چلانے کیلئے تنظیم برائے انسداد کیمیائی اسلحہ ’او پی سی ڈبلیو‘ کی جانب سے غیرجانبدار تحقیقات کے حق میں ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT