Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / شام میں تین ہاسپٹل اور اسکول پر میزائیل حملے ، 50ہلاک

شام میں تین ہاسپٹل اور اسکول پر میزائیل حملے ، 50ہلاک

امان ؍ بیروت ۔15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے باغیوں کے زیرکنٹرول علاقہ میں 3 ہاسپٹل اور ایک اسکول میزائیل حملے کی زد میں آئے جس کے نتیجہ میں 50 شہری ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ذرائع نے یہ بات بتائی جبکہ روسی پشت پناہی کی حامل شامی افواج کی باغیوں کے طاقتور گڑھ حلب کی سمت پیشرفت جاری ہے ۔ ترکی سرحد کے قریب عزاز ٹاؤن میں میزائیل حملوں کی وجہ سے ایک اسکول زد میں آیا جہاں جنگ سے متاثرہ کئی خاندان فرار ہوکر پناہ لئے ہوئے تھے ۔ اس حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ۔ اسی طرح ایک اور پناہ گزیں شلٹر اور ٹرکس کا قافلہ بھی حملوں کی زد میں آگیا۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ہم نے کئی درد سے کراہتے بچوں کو ہاسپٹل منتقل کیا ہے ۔ مقامی سماجی کارکنوں نے آن لائین ویڈیو پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ ہاسپٹل دکھایا گیا ہے ۔ تین شیرخوار ایک ہاسپٹل میں انکویبٹر میں رکھے ہوئے تھے اور اس سے ملحق طبی آلات ٹوٹے پھوٹے حالات میں دکھائے گئے ۔ صوبہ عدلیب کے مراعت نعمان ٹاؤن میں ایک اور ہاسپٹل زد میں آیا اور دو نرسیس ہلاک ہوگئے ۔                             ابتدائی خبر صفحہ 4 پر

TOPPOPULARRECENT