Monday , December 11 2017
Home / دنیا / شام میں جنگ بندی کیلئے امریکی کوششیں تیز

شام میں جنگ بندی کیلئے امریکی کوششیں تیز

بیروت۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں جزوی مصالحت کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں جبکہ حلب کے قریب لڑائی شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور ملک کو تقریباً 5 سال سے جاری جنگ میں دو خطرناک حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور صدر روس ولادیمیر پوٹن توقع ہیکہ آئندہ چند دنوں میں شام کے حالات پر بات چیت کریں گے جبکہ واشنگٹن نے اعلان کیا ہیکہ جنگ بندی کیلئے عبوری معاہدہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کل کہا تھا کہ جنگ بندی کیلئے عبوری معاہدہ کو قطعیت دی گئی جبکہ کل ہی دمشق اور ہومس میں ہوئے بم دھماکوں میں تقریباً 179 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس نے ان دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ کیری نے کہا کہ امریکہ و روس کے قائدین آئندہ چند دنوں میں معاہدہ کی شرائط اور اس پر عمل آوری کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔ اس جزوی جنگ بندی کے باوجود آئی ایس سے نمٹنا ایک اہم مرحلہ ہوگا اور اس معاہدہ پر عمل آوری کافی پیچیدہ دکھائی دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT