Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر روس کا انتباہ

شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر روس کا انتباہ

ماسکو ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ منگل تک شرائط پر متفق نہ ہوا تو وہ شام میں عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وہ طاقت کا استعمال کرے گا۔پیر کو روسی افواج کے جرنل نے شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں حکمتِ عملی بنانے کے بارے فوری اجلاس طلب کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ شرائط پر اتفاق میں تاخیر ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔ ’شام امن مذاکرات کے لیے پیشگی شرائط سے گریز کرے‘روسی صدر پوتن کا شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان دوسری جانب امریکہ کا کہنا کہ روس کے خدشات کو تعمیری انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے روس نے شام سے اپنی افواج نے واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں جس مقصد کے لیے فضائی بمباری کی جاری تھی وہ پورا ہو گیا ہے۔ روس نے کہا تھا کہ اس عارضی جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ پر نہیں ہوتا ہے۔ شام میں 27 فروری سے جنگی کارروائیوں روکنے کے بعد سے تشدد میں کمی آئی ہے جبکہ شام کی حکومت اور حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ روسی افواج کے چیف آف سٹاف لیفیٹنیٹ جرنل سرگئے رویڈسوکی نے کہا کہ ’جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے گروہوں‘ پر نظر رکھنے کے طریقہ کار بنانے کے لیے امریکہ سے کئی بار درخواست کی گئی لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘ انھوں نے کہا کہ شام میں امریکہ حزبِ اختلاف کی پشت پناہی کر رہا ہے اور وہ ’نا معنی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔‘ روس کے جرنل نے کہا کہ شام میں تشدد کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جوابی حکمتِ عملی میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں شرائط کو قطعی شکل دینے کے روسی حکام امریکہ کے ساتھ ماسکو سمیت کسی بھی مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT