Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / شام میں جہادیوں پر حملہ، 40 شدت پسند ہلاک

شام میں جہادیوں پر حملہ، 40 شدت پسند ہلاک

دمشق ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی صوبہ حمص میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں انتہا پسند تنظیم داعش کے 40 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ گزشتہ روز جہادیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کی 16 گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہیکہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب جہادی ایک قافلے کی صورت میں الرقہ سے ایک دوسرے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔ اس خونریز کارروائی کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ شام میں امریکی اتحادی فورسز کے علاوہ اب روسی جنگی طیارے بھی ان جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT