Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / شام میں خطرناک فضائی حملے 8 افراد ہلاک ‘ آئیل ٹینکرس تباہ

شام میں خطرناک فضائی حملے 8 افراد ہلاک ‘ آئیل ٹینکرس تباہ

بیروت 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے مشرقی دیار ایزار صوبہ میں کم از کم 50 فضائی حملے کئے گئے جن میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور درجنوں آئیل ٹینکروں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق مانیٹر کی جانب سے یہ بات بتائی گئی ۔ شامی گروپ برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ حملے یا تو شام کے جنگی طیاروں نے کئے ہیں یا پھر روسی طیاروں کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے کم از کم 50 فضائی حملوں کو درج کیا ہے جو تیل سے مالا مال صوبہ میں مختلف مقامات پر کئے گئے ہیں۔ اس صوبہ پر آئی ایس گروپ کا قبضہ ہے۔ کہا گیا ہے کہ آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور درجنوں آئیل ٹینکروں و دوسری گاڑیوں کو حملوں میں تباہ کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT