Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / شام میں خودکش حملہ ‘112افراد ہلاک

شام میں خودکش حملہ ‘112افراد ہلاک

معاہدہ کے تحت تخلیہ کرنے والے پناہ گزینوں کی بسوں پر حملہ ‘ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ
بیروت، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے رشیدین خطے میں حکومت کے زیرکنٹرول علاقے سے بسوں کے ذریعہتخلیہ کرنے والے لوگوں کے قافلے پر خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم 112 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق حکومت اور باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں سے لوگوں کو ایک معاہدے کے تحت ہفتہ کو بسوں سے باہر نکالا جا رہا تھا تبھی وہاں پر کار بم دھماکہ ہو گیا جس میں کم از کم112افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے ۔رصدگاہ کے مطابق دھماکہ حلب کے مضافات رشیدین میں ہوا۔ لوگ یہاں جمعہ سے ہی جانے کا انتظار کر رہے تھے ۔ واقعہ کے بعد کئی زخمیوں کو ایمبولنس سے ہسپتال پہنچایا گیا۔

یہاں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کوبحران سے نکالنے کے لیے چار شہروں کے لئے معاہدہ ہوا تھا۔ اس سے پہلے دسمبر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو یہاں سے نکالنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔ اس وقت باغیوں نے لوگوں کو لے جانے والی بسوں میں آگ لگا دی تھی۔ اس خودکش حملہ سے جس کا الزام حکومت نے دہشت گردوں پر عائد کیا ہے چار قصبوں سے تخلیہ کرنے والے پناہ گزینوں کے تخلیہ کے معاہدہ کا حشر خطرہ میں پڑگیا ہے جو حکومت قطر کی ثالثی سے طئے پایا تھا جو ایران کی حلیف سمجھی جاتی ہے ۔ شمالی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب تخلیہ کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے ۔ تاہم یہ بات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی کہ قافلوں کی روانگی کا سلسلہ دوبارہ ہوچکا ہے یا نہیں ۔ دھماکہ سے اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ تخلیہ کا اہم معاہدہ بھی ختم کردیا جائے گا ۔ حکومت شام نے اس حملہ کا الزام احرارالشام پر عائد کیا ہے ۔

مصر میں امریکہ ۔ مصر فلاحی تنظیم کے استحصال کا مقدمہ ختم
قاہرہ ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے امریکہ ۔ مصر فلاحی کارکن کو جس پر انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا تھا مقدمہ ختم کرتے ہوئے ملزم آیاحجازی‘ اس کے شوہر اور دیگر 6 ملزمین کو باعزت بری کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT