Wednesday , November 21 2018
Home / عرب دنیا / شام میں داعش اور ایس ڈی ایف میں خونریز جھڑپیں، 43 ہلاک

شام میں داعش اور ایس ڈی ایف میں خونریز جھڑپیں، 43 ہلاک

دمشق،5نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے حملہ میں امریکی حمایت یافتہ شامی گروپ کے 12جنگجو ہلاک اور 20زخمی ہو ئے جبکہ جوابی کارروائی میں داعش کے 31جنگجوؤں کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش کے جنگجوؤں نے عراقی سرحد سے متصل علاقے میں کار بم دھماکہ کیا۔بم حملہ کے بعد داعش کی امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز سے جھڑپیں ہوئیں، جن میں ایس ڈی ایف کے 12جنگجو مارے گئے تاہم شامی فورسز نے ان ہلاکتوں کی تردید کی ہے ۔شامی ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے دوران 31 داعش جنگجوہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ داعش کی دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جن میں سے ایک میں بارود لدا ہوا تھا۔واضح رہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کو امریکی حمایت حاصل ہے اور اس کے جنگجوؤں میں زیادہ تر کرد شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT