Thursday , January 24 2019

شام میں داعش نے بشار الاسد کے فوجیوں کو ٹینکوں سے روند دیا

دمشق ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں سرگرم کارکنان نے چہارشنبہ کے روز تصدیق کی ہے کہ داعش نے دیر الزور شہر میں منگل کے روز شامی سرکاری فوج کے 10 قیدیوں کو ٹینکوں کے نیچے روند کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔دیر الزور شہر میں چہارشنبہ کے روز بھی بشار الاسد کی فوج اور داعش تنظیم کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران شدت پسندوں نے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت کو متاثر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ٹائر اور تیل کے ڈرموں کو آگ لگا دی۔

TOPPOPULARRECENT