Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / شام میں داعش نے پانچ عراقی شہریوں کا سر تن سے جدا کردیا

شام میں داعش نے پانچ عراقی شہریوں کا سر تن سے جدا کردیا

دمشق ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے قتل و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں دہشت گرد تنظیم نے شام کے شہر البوکمال میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ شہر ’’ولات الفرات‘‘ کے نام سے معروف علاقے میں پایا جاتا ہے جس میں عراق کا سرحدی شہر القائم اور اس کے نواحی علاقے بھی شامل ہیں۔داعش کی گزشتہ ویڈیو ٹیپس کے منظرناموں کی طرح اس بار بھی پانچ افراد نارنگی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں اور انھوں نے پانچ افراد کے سر تن سے جدا کردیئے ۔ انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے مطابق یہ پانچوں افراد عراقی شہری تھے جن کویہاں لایا گیاتھا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول افراد کا تعلق عراقی قصبے القائم سے ہے۔ داعش نے 2 مئی کو بھی البوکمال شہر سے تعلق رکھنے والے 3 شامی نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT