Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / شام میں درایا قصبے کا تخلیہ

شام میں درایا قصبے کا تخلیہ

دمشق ۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب قصبہ درایا کے چار سال محاصرہ کے بعد کل تخلیہ شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری فوج نے اس قصبے کا محاصرہ کر رکھا تھا تاہم باغی فوجیوں کے ساتھ تخلیہ کے لئے ایک معاہدہ طے پایا۔ اس کے تحت بسوں میں عوام کی یہاں سے روانگی شروع ہوچکی ہے۔ اس دوران ترکی کے طیاروں نے آج بھی جاربلوس کے جنوب میں فضائی حملے جاری رکھے۔ ترکی طیاروں نے شامی ڈیموکریٹک فورس سے وابستہ جنگجوئوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں کئی لوگ ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT