Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / شام میں دو مارکٹس پر سرکاری فوج کا فضائی حملہ ، 44 ہلاک

شام میں دو مارکٹس پر سرکاری فوج کا فضائی حملہ ، 44 ہلاک

بیروت ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی علاقہ میں مشتبہ سرکاری فوج کے دو مارکٹس پر فضائی حملے کئے گئے جس میں تقریباً44 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جنگ سے متاثرہ اس ملک کے جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا وہ القاعدہ کے زیرکنٹرول ہے ۔ حقوق انسانی کے ادارہ نے بتایا کہ ماریت النعمان میں ترکاری کی مارکٹ پر حملہ کیا گیا جس میں37 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ قریبی کفرن بیل فش مارکٹ پر دوسرا حملہ کیا گیا جہاں 7 افراد ہلاک کیا گیا ۔ یہ دونوں مارکٹس صوبہ عدلیب میں واقع ہے اور یہاں القاعدہ کی شامی شاخ النصرہ فرنٹ کا کنٹرول ہے ۔

TOPPOPULARRECENT