Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / شام میں دہشت گردوں پر بمباری جاری رکھنے روس کا عہد

شام میں دہشت گردوں پر بمباری جاری رکھنے روس کا عہد

ماسکو۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کہاکہ شام میں اس کی بمباری مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست نہیں دی جاتی۔ روسی وزیرخارجہ سرجی لاؤروف نے سلطنت عمان میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’روسی فضائی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک داعش اور جبہت النصرہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو پوری طرح شکست نہیں دی جاتی۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ان فضائی حملوں کو کیوں روکا جائے‘‘۔ انہوں نے ترکی اورشام کی سرحد پر جاری اسمگلنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

صومالیہ کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
موگادیشو۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) موگادیشو سے اُڑان بھرنے والے ایک طیارہ میں ہوئے دھماکہ سے اس کے فوسلیج میں سوراخ ہوگیا۔ طیارہ ’’دالو‘‘ ایرلائینز کا تھا اور موگادیشو سے جبوٹی کی پرواز پر تھا اور اس میں 60 مسافرین سوار تھے، تاہم کچھ مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ طیارہ نے ٹیک آف کے فوری بعد ہنگامی لینڈنگ کی اور دھماکہ کی وجہ سے دائیں جانب کے پر (فوسیلج) میں بڑا سوراخ ہوگیا۔ صومالی پولیس آفیسر محمد عیٰسی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب تک دھماکہ اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی جس کی تحقیقات جاری ہے، البتہ دھماکہ کی وجہ سے تمام مسافرین دہشت زدہ ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT