Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / شام میں روسی افواج کی موجودگی کی تردید: حکومت دمشق

شام میں روسی افواج کی موجودگی کی تردید: حکومت دمشق

دمشق ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام نے ان اطلاعات کی تردید کردی کہ روسی فوجیوں کی شام کی سرزمین پر فوجی سرگرمی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ قبل ازیں امریکہ نے اطلاع دی تھی کہشام روس کی تائید حاصل کرچکا ہے۔ وزیر اطلاعات عمران ظہبی نے کہاکہ یہ تمام افواہیں ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ روس کی جو صدر شام بشارالاسد کا خلیجی حامی ہے، امداد میں اضافہ کی اطلاعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شام کی سرزمین پر روسی افواج موجود نہیں ہے ۔ زمین ، سمندر اور فضاء میں کوئی روسی فوجی نہیں ہے ۔ وہ المنار ٹی وی پر قوم سے خطاب کر رہے تھے، جو طاقتور لبنان میں نیم فوجی گروپ حزب اللہ کی ملکیت ہے۔ حزب اللہ بھی صدر بشارالاسد کی حامی ہے۔ جمعرات کے دن امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ان اطلاعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ روس شام میں فوجی کارروائیاں کر رہا ہے  اور انتباہ دیا تھا کہ اگر فوجی سرگرمی کی توثیق ہوجائے تو اس کے نتیجہ میں شام میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا اور یہ ملک  غیر پیداواری بن سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT