Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / شام میں روسی اڈے حملوں سے محفوظ : ماسکو

شام میں روسی اڈے حملوں سے محفوظ : ماسکو

ماسکو 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی وزارت دفاع نے آج کہاکہ شام میں روسی فضائی اڈہ اور بحری تنصیبات اور اس کے اطراف روسی فضائی دفاعی نظام کے احاطہ میں شامل علاقے مغربی ممالک کے فضائی حملوں کی زد میں نہیں آئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ نووستی کے ذریعہ جاری کردہ روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’روسی دفاعی نظام کے احاطہ میں شامل ترطوس اور حمیم تنصیبات پر امریکہ اور اس کے حلیفوں کا کوئی بھی میزائیل نہیں گرسکا۔ واضح رہے کہ ترطوس میں روسی بحری تنصیب ہے اور حمیم میں اس کا فضائی اڈہ ہے۔ شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقہ دوما کو باغیوں کے کنٹرول سے آزاد کرنے کے لئے گزشتہ ہفتہ کی گئی کیمیائی اسلحہ کے مشتبہ حملوں میں 40 افراد کی مبینہ ہلاکت کے بعد امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے آج دمشق کو بڑے پیمانے پر تباہ کن فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ عالمی قائدین نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے کیمیائی اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بناتے ہوئے یہ فضائی حملے کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT