Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / شام میں زمینی افواج کے استعمال سے عالمی جنگ کا خطرہ : میڈویڈوف

شام میں زمینی افواج کے استعمال سے عالمی جنگ کا خطرہ : میڈویڈوف

میونخ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم روس ڈیمتری میڈویڈوف کا کہنا ہیکہ شام میں اگر زمینی افواج کا استعمال کیا گیا تو اس کا نتیجہ عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ جرمن اخبار ’’ہینڈلس بلاٹ‘‘ میں شائع کئے گئے ایک انٹرویو میں میڈویڈوف کے حوالے سے کہا گیا ہیکہ اگر زمینی فوج کا استعمال ہوا تو ہر ملک اپنے اپنے طریقہ سے اس جنگ میں شامل ہوجائے گا جو یقینی طور پر عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ جب ان سے حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی ایک تجویز جس میں شام میں زمینی افواج بھیجنے کی بات کہی  گئی تھی، پوچھے جانے پر میڈویڈوف نے کہا کہ امریکیوں اور ہمارے عرب شراکت داروں کو اس بات پر غوروخوض کرنا چاہئے کہ آیا وہ ایک مستقل جنگ چاہتے ہیں؟ انہوں نے شام میں روس کے ساتھ مغربی ممالک کے تعاون کرنے سے انکار پر ان ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کیمرون فوج کے ہاتھوں 27 بوکوحرام جنگجو ہلاک
یونڈے ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے فوجیوں نے بوکوحرام کے 27 جنگجوؤں کو سرحد پار فوجی کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا کے علاقہ گوشی میں ہلاک کردیا۔ جھڑپ میں ایک فوجی کی ہلاکت بھی واقع ہوئی۔ دیگر 7 فوجی زخمی ہوگئے۔ نائجیریا کے بوکوحرام انتہاء پسند گروپ نے جاریہ ہفتہ اوائل میں کیمرون میں کئی حملے کئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT