Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شام میں زمینی فوج بھیجنا غلطی : اوباما

شام میں زمینی فوج بھیجنا غلطی : اوباما

لندن ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)  صدر امریکہ بارک اوباما نے جنگ سے متاثرہ ملک شام میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کا منصوبہ خارج از امکان قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے امریکی یا برطانوی سپاہیوں کی تعیناتی ایک غلطی ہوگی ۔ اوباما اس وقت برطانیہ کے دورہ پر ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام کے دیرینہ مسئلہ کو صرف فوجی طریقہ سے حل کیا جاسکتا ہے لیکن زمینی فوج کی تعیناتی ضروری نہیں ۔ اوباما نے کہا کہ امریکی زیرقیادت اتحاد آئی ایس کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے گا ۔

TOPPOPULARRECENT