Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / شام میں زمینی فوج نہیں اتاری جائے گی :پوٹین

شام میں زمینی فوج نہیں اتاری جائے گی :پوٹین

ماسکو ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹین نے آج کہا ہے کہ ملک شام میں روس زمینی فوج تعینات نہیں کرے گا ۔یہاں وہ اسلامک اسٹیٹ کو فضائی حملوں کے ذریعہ نشانہ بنارہا ہے ۔ انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن چیانل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم زمینی فوجی کارروائی کا منصوبہ نہیں رکھتے اور شام کے ہمارے دوست اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ ولادیمیر پوٹین کو گزشتہ ماہ جنگ زدہ ملک شام میں فضائی حملوں کی پارلیمنٹ نے اجازت دی تھی ۔ اس کے ساتھ ساتھ عہدیداروں نے زمینی فوج روانہ کرنے کی تردید کی تھی ۔ روس اس وقت عصری جیٹ اور قدیم روسی طرز کے طیاروں کے ذریعہ دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کررہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر شام بشارالاسد کی زمینی فوج کی مدد کی جارہی ہے ۔ پوٹین نے آج کہا ہے کہ روس کی اس کارروائی کا مقصد شام میں جائز حکومت کو مستحکم بنانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایسے حالات تیار کرنا ہے جہاں سیاسی سمجھوتہ ہوسکے ۔ حملوں میں استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ روس مغرب کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT