Monday , December 11 2017
Home / دنیا / شام میں زہریلی گیس کا استعمال ؟روس نے قراردادویٹو کردی

شام میں زہریلی گیس کا استعمال ؟روس نے قراردادویٹو کردی

نیویارک۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے کل اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے اس قرارداد کو ناکام بنا دیا جس میں شام میں ہوئے حملوں میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کرنے والے معائنہ کاروں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔ روس نے اپنے حلیف بشار الاسد کی حمایت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں یہ نویں قرارداد ویٹو کی ہے۔سلامتی کونسل میں ہونے والی رائے شماری میں 11 ملکوں نے مزید ایک سال کی توسیع کی حمایت کی، روس اور بولیویا نے اس اقدام کے خلاف ووٹ دیا، جب کہ چین اور قزاقستان ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔شام کے خلاف قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نیکی ہیلی نے ماسکو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ایک بار پھر ڈکٹیٹر شپ اور دہشت گردوں کی طرف داری کی ہے جو اس طرح کا مہلک اسلحہ استعمال کرتے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ چھان بین کرنے والی ٹیم، جسے ’جوائنٹ انویسٹی گیٹو مکینزم‘ کا نام دیا گیا ہے، جمعرات کو اپنی رپورٹ کا اعلان کرے گی، جس میں 4 اپریل کو جنوبی ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون قصبے میں ہوئے اس حملے کے ذمے دار فریق کی نشاندہی کی جائے گی، جس حملے میں بیسیوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے تھے ۔تین روز بعد، امریکہ نے شام کے فضائی اڈے پر کارروائی کی، جب امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بشار الاسد کی حکومت پر الزام لگایا کہ اُس نے حملے میں زہریلی گیس استعمال کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT